قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا

0


اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اجلاس اب شام 4 بجے ہو گا۔
اجلاس کے وقت میں تبدیلی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پر کی گئی،
کمیٹی نے اپنی آج صبح دس بجے ہونے والی میٹنگ کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ چند اہم امور پر فیصلوں کے لئے وقت درکار ہے ،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اب صبح 11.30 کی بجائے سہ پہر 4 بجے ہو گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ٹائم تبدیلی کا نوٹس جاری کر دیا
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
آج کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں جبکہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر اظہارِ تشکر بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اراکین کی جانب سے نقطہ اعتراضات اٹھانے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
عدالتی اصلاحات، حکومت یا اپوزیشن پارلیمان میں سنڈے سرپرائز کس کو ملے گا؟
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔
جج تقرری کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.