سی پیک کے تحت پاور پلانٹس لگائے اور بجلی کا بحران ختم کیا، احسن اقبال

0


اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، پہلے لوگوں کے پاس اتنی بھی بجلی نہیں تھی کہ یو پی ایس کو چارج کرسکیں، سی پیک کے تحت پاور پلانٹس لگائے اور بجلی کا بحران ختم کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھرکول منصوبے سے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، جدید معیشت کا قیام عمل میں لانے کے لیے ماحول دوست توانائی کو اپنانا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مستحکم معیشت کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، بہترین معیشت کو بہتر کرنے کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ معاشی استحکام ہی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹھوس اقدامات کیے جائیں، ایک جامع پالیسی بنائی جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے، تاکہ توانائی کے بحران سے نمٹا جا سکے، کیونکہ معیشت ترقی کرے گی تو اس کے لیے بھی بجلی درکار ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.