کارساز روڈ حادثے میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آؤ بھگت جاری

0


کراچی کے کارساز روڈ پر ٹریفک حادثے میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی جیل میں آؤ بھگت جاری ہے، ملزمہ نتاشہ کی دولت کی چمک نے جیل انتظامیہ کو اندھا کردیا۔
ملزمہ نتاشا نے 19اگست کو کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتارگاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، اس المناک حادثے میں چار شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ بہادرآباد میں تھانے میں درج ہے اور نتاشا عدالتی حکم پر جیل کسٹڈی میں ہیں جہاں انہیں مختلف سہولیات حاصل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں ملزمہ نتاشا کو بہترین سہولیات فراہم کی جانے لگی ہیں، ملزمہ نتاشا کے لئے وومین جیل کراچی میں الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق ملزمہ کی دیکھ بھال کے لئے 4قیدی خواتین کو خدمت گزاری پر رکھا گیا ہے، ملزمہ کا کھانا پانی اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر جیل بھیجا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.