جویریہ عباسی کا دوسرا شوہر کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئراداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے شوہر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔اداکارہ نے دوسری شادی کی تصدیق کے باوجود بھی تاحال اپنے دوسرے شوہر کو سوشل میڈیا کی دنیا سے چھپا کر رکھا ہوا تھا لیکن اب جویریہ عباسی کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے ان کے شوہر کا نام اور دیگر تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں دوسرے شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں انہوں نے شوہر کا چہرہ ایموجی سے چھپا ہوا تھا۔اداکارہ نے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انسٹاگرام اکانٹ کو بھی ٹیگ کیا، جس کے مطابق جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکانٹ پرائیوٹ ہے جس پر فالوورز کی تعداد 917 ہے جبکہ انسٹاگرام کی بائیو میں انہوں نے خود کو بطور فوٹوگرافر متعارف کروایا ہوا ہے۔جویریہ عباسی اور ان کے سابق شوہر کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی عدیل حیدر کے انسٹاگرام اکاونٹ کو فالو کیا ہوا ہے۔