اسلام آبادمیں غیر نمونہ پلیٹ اور کالے شیشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن
وفاقی دارالحکومت میں غیر نمونہ پلیٹ اور کالے شیشوں سمیت پولیس ریوالونگ رائٹ کا استعمال کرنے اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔
اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں ٫ مصروف مارکیٹوں اور دیگر اہم مقامات پر ایکسائز افسران ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔
جمرات کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے کالے شیشوں کا استعمال کرنے والی 88 گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کیں ،غیر نمونہ و بغیر رجسٹریشن نمبر 138 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔156 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو قانون کی خلاف ورزی پہ معطل کردیاگیا۔
پولیس ریوالونگ رائٹ کا استمال کرنے والی 14 گاڑیوں کی پولیس لائٹ اتار کر باحکم سرکار ضبط کی گئیں ۔ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی 340 گاڑیوں سے جرمانے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیں گئیں۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے شہری خود ہی گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ ٫کالے شیشے اتار دیں ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال غیر قانونی ہے شہری گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹس کا استعمال نہ کریں
بلال اعظم نے شہریوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن فوری طور پر کروانے کی اپیل کی ہے ۔
ڈاریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم کا کہنا تھا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں ایکسائز قوانین کی پاسداری نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.4ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبرپختونخوا کے علاقے مردان، ملاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر، چارسدہ ،مانسہرہ ، بٹ گرام میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔
اس کے علاوہ مانسہرہ صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، مردان میں بھی زلزلہ آیا جبکہ مانسہرہ میں لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندو کش ریجن تھا، زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔
پنجاب کے اضلاع فیصل آباد،چکوال، اٹک میں دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔