ہمایوں سعید نے فردوس جمال کی تنقید پر خاموشی توڑ دی

0


کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے میگا اسٹار ہمایوں سعید نے بالآخر سینیئر اداکار فردوس جمال کی تنقید پر ردعمل دے دیا۔چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے کہا تھا کہ میری نظر میں ہمایوں سعید ایک اچھے اداکار نہیں ہیں، انڈسٹری میں ان سے بہتر اور باصلاحیت اداکار بھی موجود ہیں۔فردوس جمال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمایوں سعید کو بہت وسائل دیے ہیں، انہیں پلیٹ فارمز ملے ہیں اور انہوں نے چند اچھے ڈراموں میں کام کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیںانہوں نے کہا تھا کہ ہمایوں سعید اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، وہ اپنے سے کسی اچھے اداکار کو آگے نہیں آنے دیتے۔اس تنقید کے بعد جہاں چند نامور پاکستانی اداکاروں نے فردوس جمال کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہمایوں سعید کا دفاع کیا تو وہیں اداکار یاسر حسین اس تنازعے پر پاکستانی ٹی وی میزبانوں پر برس پڑے۔یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ مجھے ہمایوں سعید بہت پسند ہیں، وہ ہماری فلم انڈسٹری کے بڑے اسٹار ہیں لیکن میری نظر میں فردوس جمال صاحب بھی کمال اداکار ہیں۔انہوں نے ٹی وی میزبانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں فردوس جمال کو شوز میں بلا کر ان سے خاص قسم کے متنازعہ سوال پوچھنا مناسب بات نہیں ہے۔اداکار نے شدید برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ایک ہی بار فردوس جمال سے اسٹام پیپر پر لکھوا لیں کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور پھر انہیں بخش دیں۔یاسر حسین کا یہ پیغام جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وہیں ہمایوں سعید نے بھی یاسر حسین کی اسٹوری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہاں! یہ پیغام تمام میزبانوں کے لیے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.