افواج پاکستان ملک کی امن وسلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے ، ڈاکٹر شوکت علی

0


لندن: پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی امن وسلامتی اور خودمختاری کی ضامن ہے ، پاکستانی افواج کو کسی کی ڈکٹیشن پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ، ملک کی بہتری کےلئے ہماری بہادر فوج بخوبی واقف اور وسیع تجربہ رکھتی ہے ۔ برمنگھم انٹرنیشنل کمیونٹی ہال میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر وچیف آرگنائزر اورسابق گورنر پنجاب چودھری سرور جو کہ ملک کی عوام کےلئے درددل رکھتے ہیں اور عملی طور پر بھی بہت خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی سالگرہ کی خوشی میں پارٹی میں ان مایہ ناز صحافیوں اور مقامی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت متحد ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ادارے بھی ایک پیج پر ہیں ، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں کے مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،نادراون ونڈو آپریشن کا اجراء کیا جائے اور خصوصی طور پر نادراکے دفاتر میں آنے والوں اور ملک سے باہر ملازمت کے سلسلہ میں جانے والے لوگوں کےلئے سپیشل ڈیسک بنائے جائیں تاکہ لمبی لمبی قطاروں سے بچ سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.