لڑائی میں مزید شدت،غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اب بھی ممکن
غزہ کے جنوبی شہر رفح میں حماس کے عسکریت پسند اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شہر کی گلیوں میں لڑ رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی شمالی سرحد پر لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ فورسز کی جانب سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔اسرائیل جس نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حماس کی اتحادی حزب اللہ کے ساتھ تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے، کہا کہ وہطاقت سے جواب دے گا۔
جنگی طیاروں، اپاچی ہیلی کاپٹروں اور کواڈ کاپٹروں کے علاوہ اسرائیلی توپ خانے اور فوجی جنگی جہازوں سے شدید گولہ باری کی گئی، یہ سب رفح کے مغرب میں واقع علاقے کو نشانہ بنا رہے تھے۔حماس نے کہا ہے کہ اس کے جنگجو مصر کے ساتھ سرحد کے قریب شہر کی گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں۔
غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر غیرمعمولی حملے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں 1194 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔